پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستان میں سردی کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ای ویزا اسکینڈل، وزارت داخلہ کے 2 اہم افسران کو ہٹا دیاگیا
محکمہ موسمیات کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
موسمی پیش گوئی کا جائزہ
محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ جبکہ بارش معمول یا معمول سے کچھ کم متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کا کیس،زیرحراست افراد کی عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد
سرمای کی لہریں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر عارضی طور پر سردی کی ایک سے زائد لہر آ سکتی ہیں، لیکن پورے ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا
لانینا کی موجودگی
ماحولیاتی تجزیوں کے مطابق، اس وقت بحرالکاہل کے استوائی علاقے میں کمزور سے درمیانے درجے کی ’’لانینا‘‘ کیفیت موجود ہے۔ تاریخی طور پر، لانینا کی موجودگی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں موسمِ سرما کے نظاموں کی شدت اور تعداد کو کم کرتی ہے۔
موسمی اثرات کا تجزیہ
اس کے نتیجے میں مغربی ہواؤں کی سرگرمیوں میں کمی، شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برفباری و بارش کی مقدار میں کمی، اور میدانوں میں نسبتاً معتدل درجہ حرارت دیکھنے میں آتا ہے۔