لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشق
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی۔ دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی فساد کیس؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنادی
دہشت گردوں کے اسلحے کا قبضہ
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
چیک پوسٹ کا واقعہ
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیک پوسٹ کی چھت گرنے سے 1 جوان شہید اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔