عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا

سہیل آفریدی کو فری ہینڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا۔ انہیں اپنی کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سیکریٹریز کی خود مختاری
24نیوز کے مطابق، بانی تحریک انصاف نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لیے کوئی الگ ایڈوائزی کونسل نہیں ہوگی۔ سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ اپنی صوبوں کے معاملات چلانے میں خود مختار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے مارنے والے پہلے بیٹربن گئے
نئی گورننس کے احکامات
بانی نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے نام کی کوئی خاص ہدایات بھی نہیں دی ہیں۔ حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے آئی ایس ایف کے بیک گراونڈ والے ایم پی ایز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
نوجوانوں کی شمولیت کے امکانات
نوجوانوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر پرانی کابینہ کے واش آؤٹ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بانی کے نئے احکامات کے مطابق، بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے محفوظ نام پر بھی تلوار لٹکنے لگی ہے۔