سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
ادائیگی کی نئی منصوبہ بندی
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن سے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
صارفین کو فراہم کردہ ریلیف
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گئے، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب کے بلز مؤخر کیے گئے ہیں۔
حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکے ہیں اس مہینے ری فنڈ ہو چکا۔ کمرشل اور زرعی صارفین کو چار ماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔
فیصلے کی وجہ
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے。