خاور مانیکا مبینہ تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں پر زرعی ٹیکس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا برہمی کا اظہار
کیس کی تفصیل
بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان کے پہاڑوں سے سرکاری ملازمین سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد
وارنٹ گرفتاری جاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللّٰہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔
قانونی کارروائی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔