افغانستان کی دستبرداری، پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کے لیے کس نئی ٹیم سے رابطہ کر لیا؟ جانیے

افغانستان کی دستبرداری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی دستبرداری کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے لئے نئی ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
نئی ٹیم کا انتخاب
''جیو نیوز'' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول
ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ تاہم، اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔