شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ، 4 دہشتگرد ہلاک

خود کش حملے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی جوہری مسئلے کا اصل حل فلسطین کے مسئلے سے جڑا ہے، اسلامی دنیا کی آوازوں کو سنا جانا ضروری ہے: چین
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
سیکیورٹی کی صورت حال
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بھرپور ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
عزم برائے قومی سلامتی
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔