اتنی کدورتیں ہیں تو کیونکر ملائیں ہاتھ۔۔۔
دل کی آرزو
پھر دل یہ کہہ رہا ہے چلو آرزو کریں
کچھ اور ہے نصیب مگر جستجو کریں
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد سے متصل 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا
تنہائی کی خوبصورتی
محفل سے بھی عزیز وہ تنہائی کیوں نہ ہو
جس میں ہم اپنے آپ سے کچھ گفتگو کریں
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی واقعے پر چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحتی بیان جاری کردیا
خدا کی رضا
سب کچھ تری رضا سے ہی مشروط ہے تو پھر
اب تجھ سے پوچھ کر ہی کوئی آرزو کریں
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زین قریشی مستعفی
کدورتیں اور رابطہ
اتنی کدورتیں ہیں تو کیونکر ملائیں ہاتھ
جب ربطِ دل نہیں ہے تو کیا گفتگو کریں
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات
خود پسندی کا خوف
ڈر جائیں اپنے آپ سے یہ خود پسند لوگ
خود کو جو آئینے کے کبھی روبرو کریں
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ریمارکس
دل کی الجھنیں
اب تارِ مصلحت سے الجھنے لگا ہے دل
عنبر لباس زیست کہاں تک رفو کریں
کلام
کلام :عنبرین حسیب عنبر








