وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دیدیا

نواز شریف آئی ٹی سٹی کی ترقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کا کیمپس بنے گا۔ نومبر میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکہ میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہدف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں احتجاج اور بائیکاٹ ہوگا، ہم اسمبلی کے باہر عوام کے ساتھ اسمبلی لگائیں گے، بیرسٹر گوہر
خصوصی اجلاس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیا اور فیوچر پراجیکٹس سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ روڈا کا قابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹے
روڈا فیز ون کا ہدف
اجلاس میں روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے 2 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی سے خطرہ ہے اور ۔۔ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ
انٹرٹینمنٹ سٹی کی ترقی
انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر (Pleasure) نے تھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔ سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر
نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل کر لی گئی۔ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔