ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے کے لیے چیئر مین پی سی بی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی کا کپتان کے حوالے سے اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 37ڈبل اے سے 30ستمبر تک ملک بھر کی ملیں بند ہو جائیں گی،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
ہیڈ کوچ کا خط
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں کپتانی کے معاملے پر مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی چونکادینے والی واردات
اجلاس کی تاریخ
ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے یہ خط سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو ارسال کر دیا ہے، اور دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔
حتمی فیصلہ متوقع
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔