وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر کی ملاقات
ملاقات کا آغاز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
دوطرفہ تعلقات اور سیاحت
دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنکی پیرنی نے سعودی سرمایہ کاری کیخلاف بیان دیا ، سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی؟ مریم اورنگزیب
ڈیجیٹل انفلوئنسرز کا تبادلہ
اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ کا لاہور ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ، تفصیلی بریفنگ میں شرکت
وفاقی وزیر کا بیان
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔
روسی سفیر کی رائے
روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش ہے، روسی سیاح پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہتوں سے استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔








