پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ، وزیراعلیٰ کی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش

پنجاب میں سموگ گنز کا کامیاب تجربہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

کاہنہ میں سموگ کنٹرول

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں فضائی آلودگی میں سموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے۔ کاہنہ میں سموگ گنز کے استعمال سے "ائیرکوالٹی انڈیکس" 666 سے کم ہو کر 170 پر آ گیا۔ سموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سموگ گنز کے استعمال اور "اے کیو آئی" میں کمی کا جدید سائنسی ماحولیاتی نگرانی کے نظام سے تجزیہ اور تصدیق کی گئی۔

اینٹی سموگ گنز کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سموگ سے بچاؤ اور شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اینٹی سموگ گنز لانے کی ہدایت کی تھی۔ اینٹی سموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے "سموگ کنٹرول وار روم" نے کاہنہ میں "اے کیو آئی" میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا۔

ای پی اے کا فوری عمل

ای پی اے "سموگ گنز" کے 3 موبائل یونٹس نے فوری طور پر مو قع پر پہنچ کر آپریشن کیا۔ سموگ گنز کے سپرے کے چند منٹوں بعد ہی فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

وزیراعلیٰ کی تعریف

وزیراعلیٰ مریم نواز نے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ "پنجاب عوام کی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے ہے، الحمد للہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...