ایک اور بڑی کامیابی، پکتیکامیں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی، خوارج کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی حکام

پاکستان کی کامیابی افغانستان میں

لاہور (طیبہ بخاری سے) سے ایک اور بڑی کامیابی کی خبر آئی ہے۔ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں 17 اکتوبر کی رات ہونے والی پاکستان کی کارروائی میں اہم خارجی سرغنہ سمیت گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا

کارروائی کی تفصیلات

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات پکتیکا میں خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر سٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی ہلاک ہوئے، جن میں ایک اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن اعلان کر دیا

خطرہ اور تشدد کے واقعات

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ یہ خارجی گروپ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گرد حملوں میں سرگرم ہیں۔ 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان میں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا دوسری عالمی جنگ سے متعلق درست تاریخی نقطہ نظر کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

ہلاک شدگان کی شناخت

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ، خارجی صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب، قسمت اللہ، خوارج عاشق اللہ عرف کوثر، یونس، گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمان بھی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد فضل الرحمان گل بہادر کا قریبی رشتہ دار ہے۔

اہم کامیابی

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...