وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت

ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس گفتگو میں خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ باپ جس نے بیٹی کو ’افسر‘ بنانے کے لئے اپنا گھر اور رکشہ بیچ دیا
پاک افغان سرحدی صورتِ حال
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بزدل ہے، ڈری ہوئی ہے، پریانکا گاندھی نے کھری کھری سنا دیں
مذاکرات کے لیے آمادگی
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی
وزیرِ اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج، فتنہ ہندستان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔