مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہراسانی کے واقعات پر عدم برداشت کا عزم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس فاروق حیدر نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
روزنامہ جنگ کے مطابق بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو آج ہی طلب کرلیا
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے کپتان کا اعلان کردیا
مریم نواز کا پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔
Arrested! Zero tolerance for harassment. https://t.co/d2AcM9dvRu pic.twitter.com/ltGNPQxOTq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 18, 2025
علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔
شہریوں کا ردعمل
واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور شہریوں نے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا.








