سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت اور مقام
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ باقی لوگ کمپرومائزڈ ہیں، آپ کو جو دکھائی دے رہا، وہ ویسا نہیں ہے: حسن ایوب
لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
نقصان کی اطلاعات
زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔