ٹیسٹ کی پچ سپنرز کے لیے سازگار ہوگی، پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، ایڈن مارکرم
جنوبی افریقا کے کپتان کی پریس کانفرنس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کی پچ سپنرز کیلئے سازگار ہوگی،پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جال کہیں گہرا نہ ہوجائے۔۔۔
سیریز برابر کرنے کی کوشش
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈن مارکرم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیشف مہاراج فٹ ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ایسی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سپنرز کا چیلنج
کپتان جنوبی افریقا نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے ٹیم میٹنگ میں گفتگو ہوئی ہے۔ ہمیں معلوم ہے ان دونوں سپنرز کا چیلنج ہمیں پنڈی میں بھی درپیش ہوگا۔
بہترین پرفارمنس کی توقع
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں ٹونی ڈی زورزی نے بہترین بیٹنگ کی، تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں، امید ہے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔








