کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں،تسلسل کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،اظہر محمود
اظہر محمود کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں ہے۔ ہم تسلسل کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف برطانوی گلوکار لیام پین کی موت کیسے ہوئی؟ چونکا دینے والے انکشافات
پریس کانفرنس کی تفصیلات
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ یہ پچ ویسٹ انڈیز والی پچ نہیں ہوگی۔ لاہور ٹیسٹ کی پچ آئیڈل پچ تھی جہاں بیٹرز کو بھی مدد ملی۔ پاکستان ٹیسٹ کی سب سے بہترین سائیڈ کے خلاف کھیل رہی ہے، جس کے پیش نظر کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں ہے۔
مستقبل کی منصوبہ بندی
ہم تسلسل کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔








