قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
کراچی میں قومی ائیر لائن کی نجکاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: ایران
اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، سٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رشبھ پنت آئی پی ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
ڈیڈلاک کی صورتحال
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانے کی پیشکش کی جس پر ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولیات پر تحریری پیشکش مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: اے ماں ! توُ مرے واسطے غمگین نہ ہونا۔۔۔
پنشن کا معاملہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کر لی۔
نجکاری کی بولی کی تاریخ میں توسیع
ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر کی گئی۔








