دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، ضلع بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

دھی رانی پروگرام کا آغاز

بہاول پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "دھی رانی پروگرام" کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد مستحق بیٹے بیٹیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

اجتماعی شادیوں کی تقریب

یہ بات صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بہاولپور میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اجتماعی شادیوں کے انقلابی اقدام "دھی رانی پروگرام" کے تیسرے مرحلے میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب انجام پائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ

سلامی اور تحائف

تقریب میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے بطور سلامی پیش کیے گئے جبکہ اس سے قبل دلھا دلھن کا عروسی جوڑا بھی انہیں بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار

شرکت کرنے والے جوڑے

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والے جوڑوں میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 6 جوڑے، ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 جوڑے اور 2 جوڑے افراد باہم معذوری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

شرکاء کی تفصیلات

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے نوبیاہتا جوڑوں میں 39 جوڑوں کا تعلق تحصیل بہاولپور سٹی سے، 42 جوڑوں کا تعلق تحصیل بہاولپور صدر سے، 37 جوڑوں کا تعلق تحصیل یزمان سے، 39 جوڑوں کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے، 10 جوڑوں کا تعلق تحصیل حاصل پور سے اور 7 جوڑوں کا تعلق تحصیل خیرپور ٹامیوالی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ: نادرا دفتر کے قریب دھماکا، کس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جانئے

مہمان خصوصی کی شرکت

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر آمنہ منیر، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او حسن اقبال، سابق پارلیمنٹیرینز افضل گل، فوزیہ ایوب قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک سیلاب متاثرین کو سہولیات نہیں دے دی جاتیں، میں یہیں موجود ہوں” سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب 5 دن سے جنوبی پنجاب میں موجود، علی پور میں کیمپ لگا لیا۔

روایتی موسیقی اور مبارکباد

تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کا استقبال روایتی چولستانی لوک موسیقی سے کیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے نوبیاہتا جوڑوں کی نشستوں پر جا کر انہیں تحائف و سلامی کی رقوم کے اے ٹی ایم کارڈز پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا 14 اگست یوم آزادی پر ای بائیک اسکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان

وزیر کی گفتگو

صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے دھی رانی پروگرام لانچ کر کے والدین کیلئے ایک شفیق بیٹی اور قوم کے بیٹوں کیلئے ایک شفیق ماں بن کر دکھایا ہے۔ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔

تقریب کا اختتام

بعد ازاں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاء کے لئے ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ڈویژنل ڈائریکٹر اشتیاق احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...