کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو بدترین تحفہ، 45ویں سالگرہ پر سزائے موت دے دی گئی
مردہ مرغیوں کا گوشت ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز پر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام
پولیس کی کارروائی
حکام کے مطابق، گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو گوشت برآمد کیا اور اس چھاپے میں 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ وزیر تعلیم کا بیان آ گیا
ایف آئی آر کا متن
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، اور ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے تھے، جس پر پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔
مزید تفتیش جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردار گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے، جبکہ ان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔








