ریونیو بڑھانے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ کا قیام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ریونیو بڑھانے کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب، بھارتی صحافی جیوتی ملہوترہ نے کالم میں اپنی حکومت کی نااہلی کھول کر رکھ دی : نصرت جاوید
تفصیلات
ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب نے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اب پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی
وزیراعلیٰ کی ڈیڈ لائن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لئے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کے لئے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیکیورٹی ہمیشہ بہت اچھی رہی، بابر اعظم ہمیشہ سے عالمی معیار کے کھلاڑی رہے ہیں” مارنس لبوشین
شفافیت کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خصوصی اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔








