ریونیو بڑھانے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ کا قیام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ریونیو بڑھانے کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز
تفصیلات
ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب نے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اب پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
وزیراعلیٰ کی ڈیڈ لائن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لئے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کے لئے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم
شفافیت کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خصوصی اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔