الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ کی بحالی کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن کا "ری بلڈ غزہ" پروگرام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنوں کا اعلان کر دیا

غزہ کے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے غزہ میں ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو

پہلے مرحلے کی تفصیلات

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار خاندانوں کے لیے فوڈ پیکجز، 100 ٹن امدادی سامان اور 100 ٹن چاول قاہرہ سے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 ٹن قربانی کے گوشت کو ریڈی ٹو ایٹ پیکٹس کی صورت میں تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی کے تکیے کے نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ نیند کے ساتھ ہوش بھی اڑ گئے

پینے کے پانی اور تعلیمی سہولیات

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں الخدمت کے چھ واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے ہی کام کر رہے ہیں، جنہیں بڑھا کر پینے کے صاف پانی کے 100 منصوبوں تک توسیع دینے کا عزم ہے۔ مزید یہ کہ غزہ میں دو شیلٹر اسکول فعال ہیں اور مزید پانچ اسکول مختلف صوبوں میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت نے ایف آئی اے کو کل تک پراسیکیوٹر نامزد کرنے کا حکم دیا

جنگ کے متاثرین کی مدد

پاکستان میں الخدمت اسکالرشپس پر موجود 404 فلسطینی طلبہ کی تعداد کو ایک ہزار تک بڑھایا جائے گا، جبکہ غزہ میں یتیم بچوں کی کفالت 750 سے بڑھا کر 3 ہزار تک کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: توانائی کے میدان میں نیا انقلاب، چین نے بڑے پیمانے پر سوڈیم سالٹ بیٹریز کی پیداوار شروع کر دی ، ان میں کیا خاص بات ہے؟ حیرت انگیز معلومات

صحت کی سہولتیں

صدر الخدمت کے مطابق شہداء فیملیز کی رجسٹریشن 1550 خاندانوں تک مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 50 خاندانوں کی کفالت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طبی سہولیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 394 ٹن ادویات اور تین ایمبولینسز غزہ میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص پالیسیاں قومی خزانے کو اربوں روپے میں پڑرہی ہیں: گوہر اعجاز

مستقبل کی منصوبہ بندی

500 زخمیوں کو پاکستان لا کر علاج فراہم کرنے کا منصوبہ بھی حتمی مراحل میں ہے۔ الخدمت نے فیلڈ ہاسپٹل کی تیاری مکمل کر لی ہے جہاں مصنوعی اعضا کی تیاری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

پائیدار بحالی کا عزم

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ "ری بلڈ غزہ" کے تحت پانچ شیلٹر مساجد کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے بتدریج 25 تک بڑھایا جائے گا۔ یہ پروگرام محض ریلیف نہیں بلکہ غزہ کے لوگوں کی پائیدار بحالی کی جانب ایک جامع قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا تعاون ہمارا حوصلہ ہے اور ہم غزہ کے عوام کو باوقار زندگی کی طرف لوٹانے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدور اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...