پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا

ترکی کی وزارت خارجہ کا بیان
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے ایک میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
امن کی کوششیں
ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک ہیں اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔