حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان

حکومت کے ساتھ اتحاد کا مسئلہ

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت اور ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے تو وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچادیں۔ ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے کپور کی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تصویر سامنے آگئی

قیادت کی عزت نفس پر عزم

ذرائع کے مطابق سی ای سی نے جماعت اور قیادت کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی پی اور بلاول بھٹو کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں، اتحاد پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سی ای سی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

سی ای سی کی رائے اور مستقبل کی حکمت عملی

سی ای سی اجلاس میں حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے کیا۔ اراکین نے کہا کہ حکومت سے اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے سیاسی خودکشی سے کم نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت میں باضابطہ شامل ہو یا اتحاد ختم کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے، پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے تحریری معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت کو مطالبات پورا کرنے کے لیے ایک ماہ مہلت دی جانی چاہئے۔ آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...