ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکی ملک کے سربراہ کو منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا

ٹرمپ کا کولمبیا کے صدر پر الزام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے 4 طیارے برطانوی ایئر شو میں شریک
منشیات کی پیداوار کی حوصلہ افزائی
صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 Brothers Killed by Tanker After Dropping Uncle at Karachi Airport
امریکیوں کی صحت پر اثرات
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔
متنبہ کرتے ہوئے
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کولمبیا غیر قانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کردے ورنہ امریکا خود یہ کروادے گا اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہوگا۔