دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی

شبر زیدی کی دارالحکومت کی منتقلی کی تجویز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی "32 آنکر روڈ" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سکالر کا چینی چائے کی ثقافت کا مشاہدہ، چین-پاکستان دوستی کی گرمجوشی کا احساس
مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی
شبر زیدی نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔
کتاب کی تعریف
سابق چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اور کھرے شخص کی کتاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی خامیوں کو اجاگر کیا ہے۔