دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیتنے کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی باپ انتہائی شرمناک الزام لگانے والے بیٹے کو فیصل آباد پولیس نے حوالات میں بند کردیا
کپتان شان مسعود کی گفتگو
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، جس میں آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں اربن فلڈنگ کی بگڑتی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا بیان
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اور انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس میں کیشو مہاراج اور مارکو ینسن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو
آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شاہین آفریدی نے ان کو ٹیسٹ کیپ دی۔
آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کا خلاصہ
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔