بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے بارکھان میں
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
زلزلے کی شدت اور مرکز
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر رکھنی میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔