سموگ کا راج! بائیک پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
پنجاب حکومت کی نئی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے ایران میں آپریشن کی ویڈیوز جاری کر دیں، آپ بھی دیکھیے
سینئر وزیر کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر شفقت حسین چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
صحت کے تحفظ کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیہون: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
متوقع ہوا کی کیفیت
سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے جبکہ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔
بحالی کی کوششیں
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے۔ سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔








