علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ وینا ملک کا مفتی قویٰ بارے بڑا انکشاف
مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جارحیت کے خلاف فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا
عدالت میں موجود ملزمان
علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی عامر نوید ملک کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
وارنٹ گرفتاری کا اجرا
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پولیس کے احکامات
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔
جائیداد کی تصدیق
انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔








