علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار روپے والے پرائمیم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا کی جامعات میں نگراں دور کے دوران بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم
عدالت میں موجود ملزمان
علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب کا لاہور کے مختلف سکولوں اور کالجوں کا سرپرائز دورہ، طلباء سے گفتگو ، ریکارڈ بھی چیک کیا
وارنٹ گرفتاری کا اجرا
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگا تو کتنے ارب روپے جمع ہوسکتے ہیں۔۔۔؟
پولیس کے احکامات
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔
جائیداد کی تصدیق
انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔








