رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکنِ قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ہیکنگ کا واقعہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز ان کے قریبی افراد سے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
سائبر کرائمز انویسٹی گیشن
پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دی جس کے بعد این سی سی آئی اے نے تیس گھنٹے کی کوشش کے بعد اکاؤنٹ بحال کرلیا۔
ہیکرز کی سرگرمیاں
ڈاکٹر نکہت شکیل کا کہنا ہے کہ ہیکرز مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے جعلی پیغامات بھیجتے اور پیسے مانگتے رہے۔








