آج دیوالی، سرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر اینٹی سموگ گنز تیار، ہاٹ سپاٹس پہ آپریشن شروع

فضائی آلودگی کی صورتحال

لاہور (طیبہ بخاری سے) آج دیوالی کے تہوار پر فضاء کا معیار آلودہ رہے گا۔ پنجاب حکومت نے دیوالی کے تہوار پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد پار سے آلودگی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اینٹی سموگ گنز تیار کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کالج فار بوائز میں 16 اپریل کو بنگلہ دیش کے نامور سابق سفیر ایم مجارالقیس کی یاد میں خصوصی تقریب

سموگ گنز کی کارروائی

تفصیلات کے مطابق سموگ گنز کا آپریشن رات سے ٹھوکر اور آلودہ ہاٹ سپاٹس پر شروع کر دیا گیا ہے۔ مشرق اور مغرب کی سمت سے 4 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ہوائیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا ’’اے کیو آئی‘‘ شدید متاثر کریں گی۔ امرتسر، لدھیانہ، اور ہریانہ سے آنے والی ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کی طرف آلودگی لائیں گی۔ لاہور سمیت سموگ کے خطرات کے شکار شہروں میں فجر سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 123 تعلیمی اداروں میں ’’صفائی ہیروز‘‘ کے اعزاز میں تقاریب، انعامی رقم کے چیک تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

نظامی اقدامات

واسا، ایل ڈی اے، ضلعی و میونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں چھڑکاؤ، کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات نہ جلانے کے اقدامات یقینی بنائیں گے۔ تعمیراتی مقامات اور سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنا بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا 2025-2026 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کیا ’’بانی‘‘ کو بریفنگ دی جائے گی؟ جانیے

اے کیو آئی کی پیش گوئی

پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور کا ’’اے کیو آئی‘‘ آج 210 سے 230 رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید آلودگی ہوگی۔ سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے شہریوں کے لیے حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ہوا کی 1 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کم رفتار اور بارش نہ ہونے سے آلودہ ذرات ہوا میں معلق رہیں گے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور بچے، بزرگ افراد اور سانس کے مریض باہر نہ نکلیں۔ دوپہر 1 سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے۔ ٹریفک کے دھوئیں، سڑکوں کی گرد، کوڑا جلانے اور دیوالی کی سرگرمیوں سے ’’اے کیو آئی‘‘ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم، پہلی بار 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

دوپہر کی صورتحال

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوپہر 2 بجے تک ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے۔ نئی دہلی میں ہلکی دھوپ متوقع ہے اور ’’اے کیو آئی‘‘ 201 سے 300 رہے گا۔ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔

احتیاطی تدابیر

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اور ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...