پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے سخت فیصلے لوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عزم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا۔ ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار، سلامتی کونسل میں بحث
باضابطہ اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ قیادت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، جس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت
امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات اور عوامل، امن و امان کی بہتری کے لئے صوبائی اقدامات، پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد، آئیندہ کے لائحہ عمل، پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
سرکاری حکام کی کارکردگی
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں جو سرکاری حکام عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے انہیں ہم ریوارڈ دیں گے اور جن لوگوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ جو کرپشن کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔