وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کی بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ وضاحت کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منظر عام پر آنا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآخر منظر عام پر آہی گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رشید ملک اور نعمان علیم RLK گروپ ITF ماسٹرز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اہم انکشافات اسمبلی میں
کے پی اسمبلی میں انہوں نے جہاں راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ 24 گھنٹے سے زائد کہاں تھے، وہیں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے ڈی چوک جانے کے بجائے خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار
احتجاج کے حوالے سے وضاحت
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم خیبرپختونخوا ہاوس اس لئے گئے کیونکہ لوگ ڈھائی روز سے تھکے ہوئے تھے اس لئے کہا کہ پہلے چائے پیتے ہیں پھر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔"
غائب ہونے کی معلومات
واضح رہے، گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے، جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھیں۔