گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

شرجیل انعام میمن کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کسانوں کی حمایت کی ضرورت
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح
خواتین کے لئے سہولیات
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کی خواتین کہیں بھی پڑھتی ہوں یا کام کرتی ہوں وہ اسکوٹی لے سکتی ہیں، ہم مفت پِنک اسکوٹر خواتین کو دے رہے ہیں، جلد خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی بھی شروع کر رہے ہیں، اس میں خواتین ڈرائیور اور خواتین ہی مسافر ہوں گی۔
غیرقانونی افغان مہاجرین کا مسئلہ
انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔