دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کاہندو برادری کے لیے خصوصی پیغام

مبارکباد دیوالی کے موقع پر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے، باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیار ساتھ لائیں گے اور ہم بھی ٹھوکیں گے” علی امین گنڈا پور کی دھمکی
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے سپیشل مینارٹی کارڈ کا اجراء کردیا گیا ہے۔ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی خوبصورتی
پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔