سہیل آفریدی کی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کے حوالے کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خون کی قلت بڑا مسئلہ، شہری عطیہ کریں: وزیراعظم کی اپیل
باضابطہ اجلاس کی تقریب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ کے اقدامات پر تنقید
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔
سیکورٹی اور پولیس کی بہتری
انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، بلکہ انہیں جدید آلات اور اسلحے سے لیس کیا جائے گا۔