بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند

کریک ڈاؤن کا آغاز
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو بند کرکے 85 ہزار افغانیوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ ان مہاجرین کے یہ کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کو الجھن میں ڈال دیا، قواعد واضح کیے بغیرشرائط لاگو نہ کی جائیں، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کا مطالبہ
بند کیمپوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بند کیے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
گرفتاریوں کا سلسلہ
دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور گزشتہ روز شہر سے غیر قانونی طور پر مقیم 3 ہزار 888 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔