محمد رضوان کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

نئی قیادت کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔ اس سے پہلے محمد رضوان ایک روزہ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: جدید جنگ کے لیے چین کا ایک اور خفیہ ہتھیار سامنے آگیا
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں: مفتی تقی عثمانی
اجلاس کا پس منظر
کپتان کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی احسن روایت قائم کرے، پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر چوروں اور دھوکہ بازوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے
شاہین کی شاندار کارکردگی
لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 249 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں بھی 120 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پچھلا تجربہ
شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔