رضوان ’’آؤٹ ‘‘، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
نئے کپتان کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد رضوان ’’آؤٹ‘‘، شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا صحت عامہ کے فروغ میں اہم قدم، پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح
شاہین کی قیادت میں سیریز
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ شاہین جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
اجلاس کے فیصلے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں 120 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
پہلی قیادت کا تجربہ
شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی تھی۔








