سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح، دیپال پور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز دیپالپور میں سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ گئیں اور پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری، ویڈیو وائرل
معاونت کی فراہمی
دیپالپور کے سیلاب متاثرہ افراد کو 50 ہزار کیش اور اے ٹی ایم کارڈ دیئے گئے۔ تحصیل دیپالپور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کو فرنٹ پر بٹھانے کا حکم دیا اور خود ان کے درمیان بیٹھ گئیں۔
وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں اور متاثرین کو جلد از جلد گھر کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔ سیلاب متاثرہ خواتین نے وزیراعلیٰ کا پیسے ملنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟ پریشان کن خبر
سروے اور نقصان کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین سے ان کے نقصان اور سروے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بزرگ خاتون نور بیگم اور زینب بی بی کا ہاتھ پکڑ کر خود کاؤنٹر پر لے گئیں، جہاں بائیو میٹرک کے بعد 50 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ دیا گیا۔
پنجاب بنک کے فلڈ ڈسپرسمنٹ کیمپ سائٹ میں سیلاب متاثرین کی آؤ بھگت کی گئی، جس میں لنچ، کولڈ ڈرنک، سنکیس اور جوسز شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: داستان گوئی پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ
اوکاڑہ میں بریفنگ
وزیراعلیٰ مریم نواز کو اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 73 فی صد سروے مکمل ہو چکے ہیں اور چند ہفتوں میں تکمیل ہو جائے گی۔ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم مشین سے کارڈ کے ذریعے 24 گھنٹے میں 3 لاکھ روپے نکالے جا سکتے ہیں جبکہ دیگر بینک کی اے ٹی ایم مشین سے روزانہ 1 لاکھ روپے نکالے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
نقصانات کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوکاڑہ میں سیلاب سے 147 موضع اور 17313 افراد متاثر ہوئے۔ دریاِ ستلج اور راوی میں طغیانی سے 691 پختہ گھر مکمل اور 365 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ ضلع اوکاڑہ میں 919 کچے مکان مکمل اور 655 جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ 80592 ایکڑ اراضی متاثر ہوئی اور دو مویشی ہلاک ہوئے۔
تحصیل اوکاڑہ کے 45، دیپالپور کے 94 اور رینالہ خورد کے 8 موضع میں سیلاب متاثرین کا سروے مکمل کر لیا گیا۔ 27 اضلاع میں 72 تحصیلوں کے متاثرہ 4754 موضعات میں سے 3474 موضعات کا سروے جاری ہے۔
سروے کی تکمیل اور متاثرین کی تعداد
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں جاری 446697 سرویز کی انٹریز مکمل کر لی گئیں۔ مجموعی طور پر 1217347 ایکڑ اراضی اور 131309 مکان متاثر ہوئے۔ صوبہ بھر میں 5805 بڑے مویشی اور 2097 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنرز نے 231791 نادرہ، پی ایل آر اے اور لائیو سٹاک کی 103716 انٹریز کی کاؤنٹر چیکنگ اور تصدیق کی۔ 71033 سیلاب متاثرین کے پنجاب بینک میں اکاؤنٹ اوپن ہوگئے۔