شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی عدالت میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے سول نافرمانی اور بائیکاٹ تحریک سے کیا مقصد رکھتے ہیں؟
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
عدم حاضری کی وجہ سے وارنٹ جاری
علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کیس کی آئندہ سماعت
کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔








