عورتوں کا ورلڈ کپ: سری لنکن بیٹر بنگلادیش کے خلاف غیرمعمولی اسٹمپ آؤٹ ہو گئیں
سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان غیر معمولی واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ارب ڈالر کی خفیہ تجارت کیسے ہو رہی ہے؟
سری لنکن بیٹر کا منفرد سٹمپ آؤٹ
بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں سٹمپ آؤٹ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی جیلوں کے لیے 37 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تقرری، نوٹیفکیشن جاری
میچ کی دلچسپ صورتحال
بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف سٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ کر پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس سٹمپ پر جا لگی۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا: عظمیٰ بخاری
امپائر کا فیصلہ
بنگلادیشی کھلاڑیوں نے ابتدائی طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا۔
ری پلے کی حیران کن تصویر
ری پلے دیکھا گیا تو سب حیران رہ گئے کیونکہ سری لنکن بیٹر کا پچھلا پاؤں اس لمحے معمولی سا ہوا میں تھا اور انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
See it to believe it
Off the wicket-keeper’s pads and onto the stumps ????
Watch #CWC25 action LIVE, broadcast details https://t.co/7wsR28PFHI pic.twitter.com/Zuxbj9zoC3
— ICC (@ICC) October 20, 2025








