اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل
معطلی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ
نوٹیفکیشن کا اجراء
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے ممبر انسپکشن ٹیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
الزامات کی تفصیلات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ معطلی کے دوران جوڈیشل آفیسر تنخواہ اور الاؤنس وصول کرتے رہیں گے.








