قومی ٹی20 سکوڈ کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل، متعدد تبدیلیوں کا امکان
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے قومی ٹی20سکواڈ کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں روس کردار ادا کرے، یوسف رضا گیلانی
قومی سکواڈ میں ممکنہ تبدیلیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہے، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کا جگہ بچانا مشکل ہے، عرفان نیازی اور نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ، اپوزیشن کی ’جارحانہ بیٹنگ جاری‘، بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے“ لگا
اہم کھلاڑیوں کی شمولیت
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے سکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں جبکہ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ
کھیلاڑیوں کی رپورٹنگ اور ٹریننگ سیشن
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی 20 کھلاڑی 25اکتوبر کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، ٹریننگ سیشن 26 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: علی امین گنڈا پور
سیریز کا شیڈول
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان بھر سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت کتنا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
راولپنڈی میچ کے ٹکٹ قیمتیں
راولپنڈی ٹی ٹوئنٹی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 400 روپے، زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جنرل 400 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، پریمیئم 700 روپے مقرر، وی آئی پی 800 روپے، پی سی بی گیلری 1500 روپے، پلیٹینم باکس 15000 روپے فی سیٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنوں کا اعلان کر دیا
لاہور میچ کے ٹکٹ قیمتیں
قذافی سٹیڈیم لاہور کیلئے کم سے کم ٹکٹ 400 روپے، زیادہ سے زیادہ 2500 روپے مقرر کی گئی ہے، جنرل 400 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، پریمیئم 700 روپے، وی آئی پی 800 روپے رکھی گئی ہے۔ وی آئی پی فار اینڈ 1500 روپے، وی آئی پی نیو پیویلیئن 2000 روپے، وی آئی پی گیلری 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیصل آباد میچ کے ٹکٹ قیمتیں
فیصل آباد اقبال سٹیڈیم کیلئے کم سے کم ٹکٹ 400 روپے، زیادہ سے زیادہ 3000 روپے مقرر رکھی گئی ہے، جنرل 400 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، وی آئی پی 800 روپے اور وی آئی پی گراؤنڈ فلور 3000 روپے رکھی گئی ہے.








