امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

حافظ نعیم الرحمن کا سفر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
قائم مقام امیر کی تقرری
حافظ نعیم الرحمن نے اپنی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔