نیپرا نے کے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

نیپرا کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
ٹیرف کی نظرِ ثانی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرِ ثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چودھری
نئے ٹیرف کی تفصیلات
فیصلے کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوراعزاز حاصل کر لیا
رائٹ آف کلیمز
نیپرا حکام نے کہا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، جب کہ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 5 نئی کتب کی تقریب رونمائی، اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب
صارفین کے لیے بوجھ
نیپرا فیصلے کے تحت کے الیکٹرک ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کی کمی کی گئی ہے، تاہم رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کا ردعمل
دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے، جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔